ہانگ کانگ کے ساحل پر 30 سے زائد کشتیوں کو آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی

Published On 27 June,2021 12:23 pm

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ کے ساحل پر 30 سے زائد کشتیوں کو آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ہانگ کانگ میں کشتیوں پر لگنے والی آگ کو بجھانے میں گیارہ واٹر کینن اور آٹھ چھوٹے جیٹس کا استعمال کیا گیا۔ آگ لگنے سے دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوئے۔ حادثے میں دس کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، ایک کشتی پر لگنے والی آگ طوفان کی وجہ سے پھیل گئی۔
 

Advertisement