جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا کا حکم

Published On 26 June,2021 10:30 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت کے مطابق سزا پولیس اہلکار کی جانب سے اختیار کے غلط استعمال پر سنائی گئی۔ جارج فلائیڈ کے لیے سفاکی دکھائی گئی۔ امریکی پولیس افسر ڈیرک شاوین نے ساہ فام شخص جارج فلائیڈ کی گردن کو نو منٹ تک دبائے رکھا جس میں وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔ واقعے کے بعد امریکا اور دیگر ممالک میں بھی احتجاج ہوا تھا۔