واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی 650 فوجیوں کو میزبان ملک میں موجود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی آٖفیشلز کا کہنا ہے کہ انخلا کے بعد افغانستان میں رہنے والے فوجی سفارتی عملے کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور ستمبر کے آخر تک کابل ائیر پورٹ کے تحفظ کے لیے بھی سیکڑوں فوجی موجود ہوں گے۔
ادھر افغان صدر اشرف غنی نے اپنے وفد کے ہمراہ امریکی سینیٹرز کے ساتھ ملاقات کی ہے، سینیٹرز میک کونل نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر بائیڈن طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے پیش نظر امریکی فوجیوں کے انخلا میں تاخیر کر دیں گے۔