صنعا:(روزنامہ د نیا) امریکا نے یمن میں القاعدہ کے سربراہ خالد باطرفی کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کےمالی انعام کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت اس انعام کا اعلان کیا۔اس امریکی پروگرام کے ٹویٹر اکائونٹ سے کہاگیا کہ خالد باطرفی اور اس کے پیروکار یمن میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی راہ پر چل رہے ہیں۔ یمن میں اب اور آئندہ بھی القاعدہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔ اس حوالے سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر بھی شیئر کیاگیا۔