واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نائن الیون کے بعد 30 ہزارحاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں نے خودکشی کی، براؤن یونیورسٹی کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد افغان اورعراق جنگ میں ہلاک فوجیوں سے 4 گنازیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کا حصہ رہنے والے فوجیوں میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس عرصے کے دوران جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 7 ہزار 57 رہی۔