واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر میامی میں 12 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک، دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
مغربی میڈیا رپوٹس کے مطابق ابھی تک سو کے قریب افراد لاپتہ ہیں، ساحل کے قریب موجود عمارت کا آدھا حصہ گر چکا ہے ، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے ، امدادی کارکن 35 سے زائد افراد کو نکال چکے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالے جانیوالے 11 زخمیوں کا علاج کیا گیا جبکہ 4 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون میئر ڈینیلا لیوائن کا کہنا تھا کہ 12 منزلہ عمارعت میں 130 فلیٹس تھے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عمارت میں رہائش پذیر 102 افراد حادثے میں محفوظ رہے، 100 کے قریب لاپتہ ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔