چین کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

Published On 25 June,2021 10:37 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی صوبے ہنان کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹرمیں لگنے والی آگ سے 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مرنے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 7 سے 16 سال تک ہیں۔ حکام کے مطابق جب آگ لگی اس وقت 34 بچے ٹریننگ سینٹر میں موجود تھے، زخمیوں میں سے 4 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکڑوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، پولیس نے اسکول مینجر کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement