واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کے تاروں میں پھنس گیا، ائیر بلیون سے منسلک ٹوکری 100 فٹ کی بلندی سے الگ ہو کر سڑک پر جا گری اور اس میں آگ لگ گئی۔
مرنے والوں میں تین مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔