واشنگٹن: (دنیا نویز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مدد جاری رکھیں گے، افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے۔
واشنگٹن میں افغان ہم منصب اشرف غنی سے ملاقات کے دوران افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہم تعلقات کے ایک نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا فیصلہ تاریخی ہے، اس کی حمایت کرتے ہیں۔ ملاقات میں افغان چیئرمین مصالحتی کمیشن عبداللہ عبداللہ نے بھی شرکت کی۔