بپن راوت کی سیاسی تقرری ہندوستانی فوج کے پول کھولنے لگی

Published On 03 July,2021 03:23 pm

نئی دلی: (دنیا نیوز) بپن راوت کی سیاسی تقرری ہندوستانی فوج کے پول کھولنے لگی۔ پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارتی دفاعی اُمور سنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے۔

بھارتی افواج کی جھوٹی شان و شوکت کے پرخچے دُنیا کے سامنے بکھرنے لگے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور ائیر چیف کے اختلافات میڈیا میں کھل کر سامنے آگئے۔ بپن راوت نے زمینی افواج کو برتر کہا، پلوامہ میں ہزیمت کے بعد بپن راوت نے بھارتی ائیر فورس کو معاون کہا۔

بھارتی ائیر چیف نے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کے بیان کی نفی کر دی۔ بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو کبھی رافیل طیاروں میں کرپشن، پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے۔