چین کو ڈرانے، دھمکانے کا وقت چلا گیا، شی جن پنگ کا کمیونسٹ پارٹی کی 100 سالہ تقریب سے خطاب

Published On 01 July,2021 09:18 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو اور ڈرانے اور دھمکانے کا وقت چلا گیا، تقریب میں فوجی پریڈ اور طیاروں کی پرواز نے ماحول گرما دیا۔

چائینیز کمیونسٹ پارٹی کے سو سال مکمل، بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا، چین کی اعلی قیادت تیانامن اسکوائر پر بنے اسٹیج پر پہنچی تو انہیں چینی ائیرفورس نے سلامی پیش کی۔

صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اور ڈرانے اور دھمکانے کا وقت چلا گیا، صدر شی نے مزید کہا کہ چین شان وشوکت کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

تقریب میں فوجی دستوں نے بھی پریڈٖ کی، جیٹ طیاروں کی گھن گرج نے ماحول کو گرما دیا۔ چینی قوم کے ہیروز کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
توپوں نے سلامی پیش کی۔

صد سالہ تقریب میں 70 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، چینی نوجوان اعلی نظم ونسق کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں شریک ہوئے۔
 

Advertisement