عالمی ادارہ صحت نے چین کو 70 سال بعد ملیریا سے پاک قرار دے دیا

Published On 30 June,2021 10:45 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے 70 سال کی کوششوں کے بعد چین کو ملیریا سے پاک ملک قرار دے دیا۔

 ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے وہ ملیریا سےنجات پر چین کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چین میں 1940کی دہائی میں سالانہ 3 کروڑ ملیریا کیسزرپورٹ ہوتے تھے۔ مسلسل کوششوں سےگزشتہ 4 سال میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، چین چالیسواں ملک ہے جس کو ملیریا فری ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ 2020 میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ملیریا کے خلاف کوششوں سے تبدیلی آ رہی ہے، افریقی ممالک میں تاحال اس مرض سے بڑی تعداد میں اموات کا سامنا ہے، بچے بھی اس مرض سے بڑی تعداد میں متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں سالانہ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

Advertisement