بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی ملی ہے ۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ شاید انسانوں کی نئی قسم کی ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ نئی کھوپڑی انسانوں کے ارتقا سے متعلق سمجھنے میں مدد دے گی بڑے سر، دھنسی ہوئی آنکھوں اور بھنووں کے اوپر ابھر ی ہوئی ہڈی والے انسانوں کو ڈریگن مین dRAGON MAN کا نام دیا گیاہے۔
ڈریگن اس علاقے کا نام ہے جہاں سے یہ کھوپڑی ملی تھی، کھوپڑی 1933ء میں ایک کسان کو ملی تھی جس نے جاپانی فوج سے محفوظ رکھنے کے لئے چھپا دی تھی، بعد میں یہ کھوپڑی چینی پروفیسر کو تجزیے کے لئے دی گئی۔