شہزادی ڈیانا کی آج 60 ویں سالگرہ، شہزادہ ولیم اور ہیری کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع

Published On 01 July,2021 08:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) دلوں کی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی آج 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، شہزادہ ولیم اور ہیری کی سالگرہ کی شاہی تقریب میں ملاقات متوقع ہے۔

لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں، 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی ہوئی، وہ 31 اگست 1997 کو ایک کارحادثہ میں جاں بحق ہوگئی تھیں، شہزادی ڈیانا کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر کنسنگٹن پیلس میں ان کے مجسمے کی تقریب رونمائی ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں شہزادہ ولیم اور ہیری دونوں شریک ہوں گے۔

دونوں بھائیوں کے رشتے میں اس وقت دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں جب ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان پر بے حسی کے الزامات لگائے۔
 

Advertisement