لندن، ماسکو: (دنیا نیوز) بحیرہ اسود میں برطانوی اور روسی بحریہ کے آمنے سامنے آنے کے بعد لندن اور ماسکو میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
روس اور برطانیہ نے بحیرہ اسود میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک دوسرے پر غلط بیانی کے الزامات کی بوچھاڑ کردی، ماسکو نے برطانوی بحری بیڑے پر فائرنگ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔
لندن نے روس کے الزام کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا، کہا کہ برطانیہ کریمیا پر روس کے قبضے کو تسلیم نہیں کرتا، اسلئے جس آبی حدود سے بحری بیڑا گزرا وہ یوکرین کا حصہ ہے۔