فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل نکلنے کے بعد علاقے ہائی الرٹ

Published On 01 July,2021 06:13 pm

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل نکلنے کے بعد علاقے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

فلپائن کے ادارہ برائے سیس مولوجی نے علاقے میں الرٹ لیول کو دو سے بڑھا کر تین کردیا ہے،آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے کا پانی کے ساتھ ری ایکشن ہونے سے راکھ اور دھویں کا بادل اٹھا جو ایک کلومیٹر کی بلندی تک گیا حکام نے علاقہ خالی کروانا شروع کردیا ہے۔