دوحہ: (دنیا نیوز) طالبان ترجمان نے کہا کہ فوجی کانٹریکٹر سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔
دوحہ سے طالبان ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، لہذا ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں حتمی فیصلہ ان کی قیادت کا ہوگا، افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک انتخابات کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔