کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان کے تشدد کی لرزہ خیز ویڈیو منظر عام پر آگئی، طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22افغان کمانڈوز کو اندھا دھندفائرنگ کرکے ہلاک کردیا، واقعہ صوبہ فاریارب کے علاقے دولت آباد میں پیش آیا۔
پہلے سرنڈر کروایا، پھر گولیوں سے بھون دیا، طالبان کے افغان فوجیوں کے قتل کی لرزہ خیز ویڈیو منظر عام پر آگئی، واقعہ افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ضلع دولت آباد میں پیش آیا۔
جہاں کئی روز کی جنگ کے بعد آخر کار طالبان کمانڈوز کا محاصرہ کرنے میں کامیاب ہوئے، طالبان کے کہنے پر کمانڈوز مورچے سے باہر آئے۔ ہتھیار زمین پر رکھ دئے، کمانڈوز کے سرنڈر کرتے ہی طالبان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلا ک کر دیا۔
ویڈیو میں پاس کھڑے افغان شہری کو طالبان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ تم لوگ کیسے افغان ہو جو اپنے ہی لوگوں کو مارتے ہو، ا مریکی میڈیا نے پانچ مختلف ذرائع سے ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔
ہلال احمر نے مرنے والے کمانڈوز کی لاشوں کی شناخت بھی کی ہے۔