عمران خان کہہ چکے ہیں امن میں شراکت دار ہوں گے جنگ میں نہیں: فواد چودھری

Published On 12 July,2021 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں امن میں شراکت دار ہوں گے جنگ میں نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان کی زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہے افغان سر زمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، کوشش ہے کابل میں پر امن حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے۔

 

Advertisement