بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں ظالمانہ ٹیکس ریفارمز کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے، چند کو گرفتار کر لیا گیا۔
دارلحکومت بگوٹا کی سڑکیں میدان ِ جنگ گئیں، پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال کیا، نوجوانوں نے پتھراؤ کیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی غربت اور بے روزگاری ہے، حکومت ظالمانہ ٹیکس ریفارمزکر کے عوام کا استحصال کرنا چاہتی ہے۔