امریکا کی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کی تعریف

Published On 20 July,2021 09:39 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے فیٹف کے حوالےسے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف شرائظ پوری کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔

بھارت کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔ فیٹف اقدامات پر امریکا پاکستان کا معترف بن گیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائظ پوری کیں، پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ باقی معاملات بھی جلد پورے کرے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔
 

Advertisement