واشنگٹن: (دنیا نیوز) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے سبب امریکا نے سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں ڈیلٹا قابو سے باہر ہو رہا ہے، ایسے میں امریکا نے سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث سفری پابندیاں نہیں اٹھائیں گے، بھارت، جنوبی افریقہ، برازیل، ایران، چین پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
برطانیہ سمیت یورپ کے 26 ممالک پر بھی سفری پابندیوں کا اطلاق رہے گا۔ بھارتی قسم کے کورنا وائرس کے باعث امریکا میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔