کورونا کا پھیلاؤ تیز: مہلک وائرس مزید 32 جانیں لے گیا، 3752 نئے مریض

Published On 26 July,2021 08:34 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 238، سندھ میں 3 لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 925، بلوچستان میں 29 ہزار 571، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747، اسلام آباد میں 85 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 944، سندھ میں 5 ہزار 833، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 420، اسلام آباد میں 793، بلوچستان میں 325، گلگت بلتستان میں 123 اور آزاد کشمیر میں 610 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement