اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، ملک میں مزید 45افراد جاں بحق ہوگئے، 2 ہزار 819 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا، ملک بھر میں مزید 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 23 پزار 16 تک پہنچ گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ تین دو ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 579 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 958 ہو گئی ہے جبکہ 2573 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 784، پنجاب میں 3 لاکھ 52 ہزار 682، کے پی کے ایک لاکھ 41 ہزار 627 جبکہ بلوچستان میں 29 ہزار 494 ہے۔ اسلام آباد میں 85 ہزار 519 ، آزاد کشمیر 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 702 کورونا کیسز موجود ہیں۔