لشکر گاہ میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری

Published On 30 July,2021 08:54 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے لشکر گاہ کے ایک اور ضلع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر پر راکٹ گرنے سے ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔

اقوام متحدہ سے جاری بیان کے مطابق ہرات میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے،،حکومت مخالف گروپ نے یو این کمپاؤنڈ پر راکٹ داغ دیا تاہم بیان میں کسی گروپ کا نام نہیں لیا گیا۔

فضائی سروس معطل ہونے سے شہر کا کابل اور دنیا بھر سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے اور درجنوں غیر ملکی صحافی ہرات میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ میں لڑائی دوسرے روز بھی جاری رہی۔ طالبان نے لشکر گاہ کے ایک اور ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی مرکز اور حکومتی اداروں سے افغان سکیورٹی فورسز پیچھے ہٹ گئی ہیں اور لڑائی گورنر ہاؤس کے مضافات تک پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement