افغانستان کے 210 اضلاع پر طالبان قابض، مکمل قبضہ بھی ممکن ہے، امریکی حکام

Published On 22 July,2021 08:21 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ طالبان افغانستان کے 420 میں سے 210اضلاع پرقبضہ کرچکے ہیں، افغانستان پر مکمل قبضہ بھی ممکن ہے، 31اگست کےبعد طالبان پر فضائی حملے نہیں کریں گے۔

امریکی فوج کےسربراہ جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ طالبان کو افغان فورسز پر اسٹریٹجک مومینٹم حاصل ہے، طالبان افغانستان پر مکمل قبضہ کرسکتے ہیں یا کئی منظر بن سکتے ہیں۔ جنرل مارک ملی نے کہا طالبان 420 میں سے 210اضلاع پرقبضہ کرچکے ہیں اورپروپیگنڈا کررہے ہیں کہ وہ ملک کو سنبھال سکتے ہیں۔

وزیردفاع لائیڈ اسٹین نے بتایا کہ 31 اگست کے بعد امریکی فضائیہ طالبان پر حملے نہیں کرے گی، امریکی انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد صرف القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فضائی کارروائی کی جائے گی۔