اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افغان دھڑوں کے مابین حالیہ انگیجمنٹ خوش آئند اور مثبت پیشرفت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجہ حل نہیں اور افغان حکومت اور عوام کی سرپرستی میں بات چیت کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی واحد حل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان دھڑے مستقبل میں بھی بامعنی انداز میں اپنی انگیجمنٹ جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے تشدد میں کمی ہو گی، سپائیلرز کے ہاتھ کمزور ہونگے اور افغانستان میں دائمی و پائیدار امن کیلئے راستہ ہموار ہوگا۔