کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے حکومت کی طرف سے لوٹ مار کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور محمد نعیم کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی طرف سے لوٹ مار کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، ہم انہیں مسترد کرتے ہیں۔
د کابل ادارې د چارواکو د پروپاګند او نا سمو ادعاوو په اړه د اسلامي امارت د ویاند غبرګون https://t.co/iyU3OWwpAg pic.twitter.com/cTXpZ2KbMe
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 15, 2021
ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں کابل سے زیادہ امن و استحکام ہے، طالبان کے آنے کے بعد کسی شہری کی جائیداد کو نقصان نہیں پہنچا، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبےمکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام زیر قبضہ اضلاع میں عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، کاروبار زندگی رواں دواں ہے، کسی شہری پر کوئی قدغن نہیں ہے۔