کابل: (دنیا نیوز) کابل ائیرپورٹ پر افغان بچی کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کرنے کا منظر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔
کابل ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم میں سے ایک بچی کو امریکی اہلکار کے حوالے کیا گیا، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے دیکھا۔ ائیرپورٹ پر بہت سے لوگ ملک سے باہر جانے کے لیے پروازوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ کابل پر قبضے کے بعد طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا تھا، طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں (امریکہ اور نیٹو) اور سابق افغان حکومت کی مدد کی۔ اس کے باوجود عالمی برادری اور افغان عوام طالبان کے وعدوں سے متعلق شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ طالبان سے خائف افغان عوام ملک سے نکلنا چاہتے ہیں جس کے مناظر کابل ائیر پورٹ پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔