واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کے کابل پر قبضے کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کو 13 جولائی ہی کو خبردار کر دیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کی خفیہ کیبل کے ذریعے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بتایا گیا تھا کہ طالبان افغان علاقوں پر تیزی سے قابض ہو رہے ہیں اور بہت جلد کابل بھی ان کے ہاتھ میں آ جائے گا۔
جریدے کے مطابق کابل پر قبضے سے ایک ماہ پہلے بتا دیا گیا تھا کہ طالبان کی پیش قدمی کو افغان فورسز روک نہیں پائیں گے۔