اسرائیل کی جارحیت جاری، صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

Published On 24 August,2021 11:55 am

راملہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی جارحیت رک نہ سکی، مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلوس کے قریب مہاجر کیمپ پر فائرنگ کر کے نوجوان کو شہید کر دیا، فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 15 سالہ نوجوان عماد سر پر گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔

فلسطینی عوام نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
 

Advertisement