افغان صورتحال، انخلا کی ڈیڈلائن سے متعلق جی سیون ممالک تقسیم کا شکار

Published On 24 August,2021 11:13 pm

لندن: (دنیا نیوز) جی سیون ممالک کا افغانستان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا،، انخلا کی ڈیڈلائن سے متعلق رکن ممالک کی آرا میں واضح تقسیم نظر آئی۔

افغانستان کی صورتحال پر جی سیون ممالک کا ہنگامی اجلاس ہوا، انخلا کے معاملے پر عالمی سربراہان تقسیم کا شکار ہو گئے۔

آن لائن اجلاس کی میزبانی کرنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ طالبان کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند افراد کو کو محفوظ راستہ دینے کی ضمانت دینا ہوگی۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ اجلاس میں 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ طالبان پر 31 اگست کے بعد بھی انخلا کا عمل جاری رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔

انہوں نے ڈیڈلا ئن کے بعد کینیڈین فورسز کو افغانستان میں رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

فرانس کے صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق انخلا کی توسیع کا فیصلہ امریکا پر چھوڑ دیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ امریکا 31اگست تک تمام فوجیوں کے انخلا کا ارادہ رکھتاہے ڈیڈلائن کے بعد دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوجائے گا۔

Advertisement