کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے پنج شیر میں جھڑپیں جاری ہیں، طالبان نے وادی کی چوکیوں پر حملے کئے ہیں، پنج شیر کے لیڈر احمد مسعود نے کہا کہ امن کا مطلب سرنڈر کرنا نہیں ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے طالبان کی طرف سے پنج شیر کی چوکیوں پر کئے گئے حملوں کو مزاحمتی فورسز نے روک لیا۔ طالبان نے مواصلاتی نظام معطل کرنے کی کوشش کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں مگر پیش رفت کم ہے۔ پنج شیر کے لیڈر احمد مسعود نے کہا کہ امن کا مطلب سرنڈر کرنا نہیں ہے۔