کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان کے نامزد عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہیں، نگران حکومت سفارت کاروں اور انسانی امداد کے اداروں کی حفاظت کرے گی۔
عرب ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ملا محمد حسن اخوند کا کہنا تھا کہ قوم نے گذشتہ برسوں میں بہت نقصان اٹھایا، اب جنگ کا دور ختم ہو گیا، طالبان کا آزمائشی وقت شروع ہو چکا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو اس کے ماضی کے عمل پر سزا نہیں دی جائے گی، دنیا کے دیگر ممالک سے مثبت اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔