وارسا: (دنیا نیوز) پولینڈ میں یورپی اتحاد سے نکلنے کے خدشے کے پیش نظر لاکھوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لیے دارالحکومت وارسا سمیت ملک بھر میں سو سے زائد مقامات پر مظاہرے کئے گئے جن میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یورپ کا حصہ ہے اور کوئی انہیں اس اتحاد سے نہیں نکال سکتا۔
چند روز پہلے پولش عدالت کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے اہم قوانین ان کے ملک کے آئین سے مطابقت نہیں رکھتے جس کے بعد پولینڈ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔