برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین کی زرعی پالیسی کے خلاف ماحولیاتی کارکنوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ای یو ہیڈ کوارٹرز کے باہر سبز رنگ ڈال دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین میں نئی زرعی پالیسی پر بحث جاری ہے۔ اس کے خلاف ماحولیاتی کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یورپی اراکین پارلیمان نئی پالیسی کے خلاف ووٹ دیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی زرعی پالیسی سے بڑی اور طاقتور زرعی کمپنیوں کو فائد ہ ہوگا اور ماحول پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔