امریکی یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

Published On 18 October,2021 12:24 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا، پولیس نے دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز کے لیے کلاسیں منسوخ کر دی ہیں، اسی کیمپس میں ایک ہفتے میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔