رواں سرما 2 کروڑ 20 لاکھ افغانی غذائی قلت کا شکار ہوں گے، اقوام متحدہ

Published On 25 October,2021 03:20 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں موسم سرما میں 2 کروڑ 20 لاکھ افغانی غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے کہا ہے کہ افغانستان اب دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں لاکھوں افغانی نقل مکانی اور بھوک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ بحران یمن یا شام کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ہے اور کھانے کے عدم تحفظ کی ایمرجنسی سے بھی بدتر ہے۔
 

Advertisement