کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر مزید پھیلنے کا خدشہ، چین نے خبردار کردیا

Published On 25 October,2021 12:43 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 کی تارہ ترین لہر میں مزید پھیلاؤ کاخدشہ ہے۔

گیارہ صوبوں سے 100 کیسز سامنے آنے کے بعد چین نے مانیٹرنگ ، احتیاطی تدابیر اورسفری قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر مزید پھیل سکتی ہے، نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ موسمی عوامل کے باعث وبا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو لیانگیو نے کہا کہ ڈیلٹا کی مختلف شکلیں تیزی سےمنتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نےمزید کہا کہ کورونا کے نئے کیس مختلف ذرائع سے بیرون ملک سے آئے ہیں۔
 

Advertisement