اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 18 افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں 1615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری،ملک بھر میں مزید 18 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 377 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین پانچ ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران 43 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 591 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے 737 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 242 ہو گئی ہے۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 989، سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 425 کورونا کیسز پائے گئے ہیں، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 77 ہزار 440، بلوچستان میں 33 ہزار 185 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 6 ہزار 679، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 383 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 435 ہوگئی ہے۔