سعودی عرب، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی

Published On 28 November,2021 11:01 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، عمرہ زائرین کیلئے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی۔

سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو عمرے کی اجازت دیدی، عام شہری نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ بھی کر سکیں گے۔

زائرین کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنی ہو گی۔
 

Advertisement