امریکی فوج کے سینکڑوں اہلکار انتہا پسندی میں ملوث نکلے

Published On 21 December,2021 10:27 pm

واشنگٹن:(دنیا نیوز)امریکی فوج کے سینکڑوں اہلکار انتہا پسندی میں ملوث نکلے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ گذشتہ ایک سال کے دوران امریکی فوج کے 100سے زائد اہلکاروں نے انتہا پسندسرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ اہلکار حکومت کا تختہ الٹنے اور گھریلو دہشت گردی جیسے معاملات کے حامی نکل آئے۔کچھ اہلکاروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کیپٹل ہل میں 6جنوری کو ہونے والے مہلک فساد میں حصہ لیا تھاجبکہ فوج کے ارکان کی ایک چھوٹی سی اقلیت نے ویکسین لگوانے کے احکامات سے انکار کیا۔
 

Advertisement