گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی، گتھم گتھا ہو گئے

Published On 22 December,2021 03:24 pm

اکرا: (دنیا نیوز) گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے، ٹیکسز کے معاملے پر کئی ہفتوں سے پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث جاری تھی۔

افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں ٹیکسز سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ٹیکس پر بحث اور مجوزہ قانون پر ہنگامی بنیادوں پر ووٹنگ کی تجویز پر متعدد ارکان پارلیمنٹ نعرے بازی کرتے ہوئے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے۔

کچھ ہی دیر بعد پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی، مجوزہ قانون پر ہنگامی ووٹنگ سے متعلق فیصلہ 18جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔