کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہو گئی۔ ملائشین حکام کے مطابق ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
گذشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کئی علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ حکومت ملائیشیا نے ترجیحی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
متاثرین کو خوراک، کمبل اور ادویات پہنچائی جا رہی ہیں۔ گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہونے سے شہروں میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔