کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے، ان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفی دینے کیلئے شدید دباو تھا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین عہدہ سنبھالنے کے 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں مستعفی ہو گئے ، ان کی کابینہ نے بھی استعفے دے دیئے ہیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
محی الدین یاسین نے اعتراف کیا کہ حکومت کرنے کے لیے اکثریت کی حمایت کھو بیٹھے ہیں۔