جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ چل بسے

Published On 26 December,2021 05:17 pm

جوہانسبرگ:(دنیا نیوز)جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو چل بسے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90سالہ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ آنجہانی رہنما نے نیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کرنسلی تعصب کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلائی تھی۔