افغانستان میں طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا

Published On 26 December,2021 09:37 pm

کابل:(دنیا نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنالیں گے ،مگر ابھی اسکی کوئی ضرور نہیں ہے۔

سابق الیکشن کمشنر اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ختم کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

گزشتہ دور حکومت میں گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے سیاست دان حلیم فدائی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ختم کرنے کے اقدام سے ظاہر ہوتا ہے طالبا ن جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔