لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد افغان عوام کی حمایت میں ہونے والی دو اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اپنے یک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے جس میں بنیادی ضروریات فراہمی کی حمایت کی گئی ہے۔
ایک اور پیشرفت میں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد کی فراہمی میں آسانی کے لیے طالبان کے ساتھ کاروبار کرنے والے امریکی اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
Following #OICInPakistan, welcome 2 imp devpts in support of Afghan people:
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 23, 2021
@UN SC resolution to provide aid to Afghanistan, supporting basic needs
The US exemption on US/UN officials doing permitted business w/ Taliban from U.S. sanctions, to help ease aid flow.