افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں: فواد چودھری

Published On 19 December,2021 11:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی معیشت اس طرح کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتی، افغانستان کے منجمد اثاثے بحال ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا اسلام آباد میں آج او آئی سی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر مشاورت ہو گی۔ قبل ازیں افغانستان کی خراب معیشت کے سبب امریکی کانگریس کے ممبران نے بھی منجمد اثاثے افغانستان کے حوالے کرنا کا مطالبہ کیا۔ ہے۔ امریکی کانگریس کے 37 ممبران کی جانب سے امریکی سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری خزانہ کے نام خط لکھا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے ذریعے افغانستان کے حوالے کئے جائیں۔

خط کے متن کے مطابق عالمی اداروں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے،افغانستان میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں، بھوک کے باعث بڑے پیمانے پر ہجرت کا خدشہ ہے اورمہاجرین کا بحران ایک بار پھر خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔
 

Advertisement