کہا تھا آنیوالے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی: فواد چودھری

Published On 16 December,2021 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے، لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز، زرداری کے لئے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔

 

Advertisement